آملہ ٹیسٹ کرکٹ میں9 ہزار رنز کے قریب

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)جنوبی افریقن بلے باز ہاشم آملہ کو ٹیسٹ میں9 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے کیلئے 61 رنز درکار ہیں اور توقع ہے کہ وہ آسٹریلیا کے خلاف چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ میں یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ہاشم آملہ اب تک 116 میچز میں 48.31 کی اوسط سے 8939 رنز بنا چکے ہیں جس میں 28 سنچریاں اور 39 نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …