آسٹریلوی کھلاڑیوں کا وارنر کو ڈریسنگ روم سے دور رکھنے کا مطالبہ

ڈربن(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)آسٹریلوی کرکٹر ز نے سابق نائب کپتان ڈیوڈ وارنر کو ٹیم ڈریسنگ روم سے دور رکھنے کا مطالبہ کر دیا ۔ذرائع کے مطابق ڈیوڈوارنر بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے باوجود دوستوں کے ساتھ پارٹی کرتے رہے۔ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریسنگ روم میں جھگڑے سے بچنے کیلئے وارنر کو ٹیم سے دور رکھنا ضروری ہے۔وارنر نے خود کو ٹیم کے اوٹس ایپ گروپ سے بھی دور کر لیا ہے۔وارنر پر سخت پابندی لگنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔آسٹریلیا نے چوتھے ٹیسٹ کیلئے وارنر کی جگہ رینشا کو ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کی تحقیقات باقاعدہ طور پر شروع کر دی ہیں اور اس سلسے میں ٹیم مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کے انٹرویوز کئے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …