محمد عامر نے بھی ٹیسٹ کرکٹ کو محدود کرنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)قومی ٹیم کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کارکردگی میں بہتری کیلئے ٹیسٹ کرکٹ کو کم کریں گے ۔انہوں نے اس حوالے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے بھی بات چیت کی جہنوں نے اس حوالے سے گرین سگنل دیا ہے ۔غیر ملکی سپورٹس چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے والے محمد عامر کا کہنا تھا کہ 2010 ءکے بعد کرکٹ کافی بدل چکی ہے ۔5 سال کی پابندی کے بعد پیں اپنی بہت سی کرکٹ کھودی لیکن میں اپنے آپ کو فٹ رکھنے کیلئے ورک لوڈ کم کررہا ہوں ۔وقت گزرنے کے ساتھ بوڑھا ہو رہا جانتا ہوں فینز مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتے ہیں ۔آئندہ سال کم سے کم ٹیسٹ میں حصہ لوں گا ۔اپنے کیرئیر کے اختتام تک 50 ٹیسٹ میچ کھیلوں گا ۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ کوچ مکر آرتھر کی پالیسی سے مکمل اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں ہر میچ روٹیشن پالیسی اپنانا ہوگی ۔ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد نہیں کہہ رہا لیکن ورلڈکپ سے قبل اپنے آپ کو مکمل فٹ رکھنا چاہتا ہوں تاکہ میگا ایونٹ میں مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتر سکوں ۔انہوں نے کہا فاسٹ باﺅلر کو آرام دینے کیلئے آسٹریلیا انگلینڈ والی ترکیب اپنانا ہوگی ۔دینا میں جتنی کرکٹ کھیلی جا رہی اس میں اپنے آپ کو فٹ رکھنا بہت ضروری ہے

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …