کیچ چھوڑ نے پر شدید تنقید ،کامران اکمل بھی پھٹ پڑے

لاہور(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان فائنل میچ میں کامران اکمل نے اہم موقع پر کیچ ڈراپ کیا تو ہر جانب سے تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔جس پر کامران اکمل بھی پھٹ پڑے اور تنقید کرنے والوں کو سخت پیغام دے دیا ہے ۔کامران اکمل نے کہا کہ پورے ٹورنامنٹ میں ان کی کارکردگی انہتائی اچھی رہی اور پوری ٹیم بھی زبردست کھیلی اور ایک ڈراپ کیچ پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کیچ چھوٹنا میچ کا حصہ ہے لیکن منفی سوچ رکھنے والے کچھ لوگ اس انتظار میں ہوتے ہیں کہ بس ایک غلطی ہو اور وہ تنقید شروع کردیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ تھری کے دوران ناصرف پشاور زلمی بلکہ ان کی اپنی کارکردگی بہت بہترین رہی اور پشارو زلمی کے مداح انہیں سراہتے رہے۔مگر ہر ایک دن اچھانہیں ہوتا اور فائنل کے روز بھی ایسا ہی ہوا کہ کیچ ڈراپ ہوگیا اور اب منفی سوچ رکھنے والے لوگوں نے تنقید کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں …