’’میرا کیچ میری مرضی‘‘ کامران اکمل سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

کراچی: (میڈیا92نیوز)قومی کھلاڑی کامران اکمل پی ایس ایل 3 کے بہترین بیٹسمین قرارپائے ہیں تاہم ایک کیچ ڈراپ کرنے کی وجہ سے ان کی ساری کارکردگی پس منظر میں چلی گئی اور وہ سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔
گزشتہ روز کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 3 کا فائنل میچ کھیلا گیا، جس میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیمیں مد مقابل ہوئیں، اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے بہترین کھیل کے باعث دوسری بار پی ایس ایل سیزن 3 کی فاتح قرارپائی جب کہ پشاور زلمی اس بار پی ایس ایل کاتاج سر پر نہ سجا سکی۔ تاہم سوشل میڈیا پر پشاور زلمی کی شکست کا ذمہ دار کامران اکمل کے کیچ چھوڑنے کو قرار دیا جارہا ہے۔کامران اکمل پی ایس ایل3 کے پورے سیزن میں اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے چھائے رہے، تاہم لوگ ان کے کیچ ڈراپ کرنے کی وجہ سے سخت غصہ ہیں، اور ایک کیچ چھوڑنے کی وجہ سے انہیں سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
کچھ صارفین نے خواتین کی پلے کارڈ اٹھانے کی تصاویر فوٹوشاپ کرکے ٹوئٹر پر شیئر کیں جن میں الفاظ درج تھے’’خود کیچ پکڑ لو‘‘اور’’میرا کیچ ، میری مرضی‘‘، یہ نعرے 8 مارچ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے تھے جن میں خواتین نے حقوق نسواں کے نام پر مطالبہ کرتے ہوئے کہاتھا’’اپنا کھانا خود گرم کرو‘‘

یہ بھی پڑھیں

بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں …