پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے بھارت سے بھی آوازیں بلند ہونا شروع

دبئی(سپورٹس ڈیسک / میڈیا92 نیوز)دبئی میں سپورٹ مارکیٹنگ کمپنی کی جانب سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق بھارتی اوپز وریندر سہواگ اور پاکستان کے شعیب اختر شریک ہوئے ،دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور بھارت کے مابین باہمی کرکٹ مقابلے شروع ہونے چاہئیں ۔سہواگ نے کہا کہ بطور پلیئرز ہم لوگ امید کرتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت میں سیریز ہونی چاہیے ،اگر یہ دونوں ممالک میں نہیں ہوسکتی تو پھر اسے کسی اور جگہ منعقد ہونا چاہیے،چیمپئنز ٹافی میں دو مرتبی پاک بھارت ٹیمیں ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئیں اور دونوں ہی مرتبہ نہ صرف اسٹیڈیم کھچا کھچ بھرا ہوا تھا بلکہ کروڑوں ناظرین ٹی وی پر ان میچز سے لطف اندوز ہوئے۔سابق اوپنر کا کہنا تھا کہ اگر روایتی حریفوں میں مقابلے جاری رہتے ہیں تو یہ خود کرکٹ کیلیے بہت اچھا ہوگا۔دوسری جانب شعیب اختر نے کہا کہ پروسی ممالک میں سیریز نہ ہونے پر میں کافی مایوس اور مجھے نئی نسل سے ہمدردی ہے جو سنسنی خیز میچز سے محروم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …