فرنچائزز پاکستان آنے سے انکار کرنیوالے غیرملکی کرکٹرز سے معاہدے نہ کریں :سیٹھی

کراچی (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کی تمام فرانچائز انتظامیہ کو غیرملکی کرکٹرز کے ساتھ اپنے معاہدوں میں نہ شق شامل کرنی چاہیے کہ وہ میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئیں گے ،اور جو پلیئر ز پاکستان آکر کھیلنے پر آمادہ نہ ہوں انہیں ٹیم میں شامل ہی نہ کیا جائے ۔واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے متعدہ غیرملکی پلیئرز نے پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا ،پلیئر ز کو کھلانے کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کمبی نیشن متاثر ہوا اور وہ پشاور زلمی سے میچ میں شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی تھی ،پی ایس ایل ٹو کے فائنل میں بھی گلیڈی ایٹرز کے غیرملکی پلیئرز پاکستان نہیں آئے تھے جس کی وجہ سے اسلام آباد یونائیٹڈ ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …