پاکستان کے ورلڈکپ 1992 کی فتح کے 26 برس مکمل

لاہور(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)کرکٹ ورلڈکپ 1992 میں پاکستان کی ناقابل یقین فتح کے 26 برس مکمل ہوگئے۔شائقین کرکٹ کیلئے وہ لمحات آج بھی ناقابل فراموش ہیں ۔ورلڈکپ 1992صرف پاکستان نہیں کرکٹ کی تاریخ میں بھی خاص حیثیت رکھتا ہے۔عمران خان کی قیادت میں نوجوان ٹیم نے حیان کن پرفارمنس دی۔سیمی فائنل میں کیویز کو زیر کیا،پھر انگلینڈ کے خلاف میلبورن کرکٹ گرانڈ میں فائنل کا میدان سجا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو ابتدائی 2 وکٹوں کا نقصان جلد برداشت کرنا پڑا۔کپتان عمران خان اور جاوید میانداد نے بیٹنگ لائن کو سہارا دیا۔انضمام الحق نے بھی بیالیس رنز کی شاندار انگز کھیلی ۔انگلینڈ کو ڈھائی سورنز کا ہدف ملا تو وسیم اکرم نے تباہ کن باﺅلنگ کی ،تین وکٹیں لے کر انگلش بیٹنگ لائن کی کمر توڑدی۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …