وارنر کو پویلین واپسی پر سٹینڈ میں کھڑے مداح نے گالی دیدی

کیپ ٹاﺅن (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان میں ہونے والی گرما گرمی میدان کے باہر بھی پہنچ گئی۔تیسرے ٹیسٹ میں آﺅٹ ہونے کے بعد آسٹریلین بیٹسمین ڈیوڈوارنر پویلین واپس جارہے تھے کہ انہیں سٹینڈ میں کھڑے شخص نے پاس آکر گالی دیدی۔آﺅٹ ہونے کے بعد جب بیٹسمین پویلین کی جانب واپس لوٹ رہے تھے تو سٹینڈ میں کھڑے ایک شخص نے ان پر جملہ کسا جس پر وارنر نے رک کر انہیں جواب دیا۔اس موقع پر وہاں کھڑے اہلکار نے مداح کو پیچھے جانے کا اشارہ کیا اور بیٹسمین پویلین کی جانب روانہ ہوئے۔یادرہے کہ اس سے پہلے پہلے ٹیسٹ دوران ڈیورڈ وارنر اور افریقہ کے کوئنٹن ڈی کوک کے درمیان بھی ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …