پی ایس ایل فائنل کیلئے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

کراچی(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے کراچی میں 25 مارچ کو ہونے والے فائنل کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔پی ایس ایل فائنل کی سیکیورٹی پر 8 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے اور روٹس ،کھلاڑیوں اور ہوٹلز کے اطراف کی سیکیورٹی ایس ایس یو کے ذمے ہوگی۔کھلاڑیوں کو ائیرپورٹ سے ہوٹل اور اسٹیڈیم لے جانیکے لیے خصوصی گاڑیاں استعمال کی جائیں گی۔ذرائع کا ہوٹلز کے اطراف خصوصی دستوں کے ساتھ کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں جن پرڈرون کیمروں اور ایس ایس یو کی سیکیورٹی وین سے نظر رکھی جائیگی۔شہریوں کے لیے نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف میں 8 پارکنگ لاٹس بنائے گئے ہیں جن میں سے 6پارکنگ لاٹس عوام کے لیے بنائے گئے ہیں جبکہ وی آئی پی پارکنگ نیشنل کوچنگ سینٹر کے قریب چائنا گراﺅنڈ میں اور وی وی آئی پی پارکنگ نیشنل اسٹیڈیم کے اندر ہوگی۔پہلی پارکنگ ڈالیما پٹرول پمپ کے قریب فٹبال گراﺅنڈ میں ہوگی،دوسری پارکنگ یونیورسٹی روڈ پر حکیم سعید پلے گراﺅنڈ میں ہوگی،تیسری پارکنگ بیتالمکرم مسجد کے قریب اتوار بازار میں ہوگی،چھوتھی پارکنگ کشمیر ورڈ پر کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں ہوگی،پانچویں پارکنگ چائنا گراﺅنڈ کشمیر روڈ پر ہوگیاور چھٹی پارکنگ کے ڈی اے گراﺅنڈ کشمیر روڈ پر ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں …