پی ایس ایل میں ڈین جونز کی ریڈڈائری معمہ بن گئی

دبئی(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز) سابق آسٹریلوی کرکٹر ڈین جونز کی پی ایس ایل کے دوران ریڈڈائری معمہ بن گئی۔اس بک کو ہر وقت اپنے ساتھ رکھتے ہیں اور اگر کوئی ان کی کتاب کو چھونا چاہے تو ڈین جونز کو ناگوار گزرتا ہے۔کھلاڑی بھی لاعلم ہیں کہ آخرکار اس بک میں ایسا کیا ہے؟ فاسٹ بالر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ میں نے بھی نہیں دیکھا کہ اس کتاب میں ایسا کیا ہے ،ڈین جونز کتاب کو اتنی حفاظت سے رکھتے ہیں کہ اسے کوئی دیکھ بھی نہیں سکتا۔اہم بات یہ ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے میچز کے دوران انگز بریک میں کتاب کھول کر ڈین جونز کھلاڑیوں کو ہدایت دیتے ہیں ۔مصباح الحق نے کہا کہ کتاب میں اعدادوشمار ،کس بالر کا کیا اسٹرائک ریٹ ہے،کیا ایوریج ہے ہم توجہ نہیں دیتے لیکن اس کتاب میں سب کچھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں …