عامر خان کا گوادر میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان

کیلیفورنیا (سپورٹس ڈیسک / میڈیا 92 نیوز) پاکستانی نثراد برطانوی باکسر عامرخان نے صوبہ بلوچستان کے شہر گوادر میں باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کردیا۔عامر خان نے باکسنگ اکیڈمی کھولنے کا اعلان کیلیفورنیا میں چینپاک انونسٹمنٹ کارپوریشن (سی پی آئی سی) کی امریکن لانچ کی تقریب کے دوران کیا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وہ گوادر میں ایک زمین خریدنا چاہتے ہیں جہاں وہ پاکستانی نوجوانوں کیلئے عامر خان باکسنگ اکیڈمی کھولیں گےاتاکہ پاکستان میں باکسنگ کے کھیل کو فروغ ملے ۔انہوں نے کہا کہ گوادر سرمایہ کاری کے لیے بہترین جگہ ہے اور انہیں سی پی آئی سی کی پوری ٹیم پر بھروسہ ہے کہ اس سسلے میں معاونت کرے گی۔تقریب کے موقع پر عامر خان نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں پر زور دیا کہ وہ گوادر میں سرمایہ کاری کے منصوبوں پر غور کریں کیونکہ یہاں بہت سے مواقع موجود ہیں اور مستقبل میں گوادر پاکستان کی ترقی کا ضامن ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں …