عمراکمل کی لاہور قلندرز سے وابستگی خطرے میں پڑگئی

لاہور(سپورٹس ڈیسک / میڈیا 92 نیوز) قومی بیٹسمین عمراکمل کی کھیل کے ساتھ غیر سنجیدگی نے ان کے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے ساتھ وابستگی بھی خطرے میں پڑگئی ۔ٹورنامنٹ کے آغاز میں بیٹسمین کا نارواں رویہ بھی ٹیم منیجمنٹ کو پریشان کرتا رہا۔لاہور کے کپتان برینڈن میکالم نے انہیں پیچیدہ انسان کہتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کیرئیر کے دوران ایسے واقعات میں ہی ملوث رہے ہیں لیکن میرا ابھی یہی ماننا ہے کہ وہ ٹیلنٹ کھلاڑی ہیں ۔میرے خیال سے انہیں ٹیم سے ڈراپ کرنا ان کے لئے سخت پیغام تھا۔کرکٹ میں اگر آپ اپنے کھیل سے انصاف نہ کریں تو آپ کو ٹیم میں شامل ہونے کا کوئی حق نہیں ہے۔دوسری جانب ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید نے کہا کہ ہم عمراکمل پرانحصار نہیں کررہے تھے ۔سینئر کھلاڑی 5 میچوں میں کارکردگی نہ دکھائے تو اسے ٹیم سے ڈراپ کرنا ہمارا حق ہے۔میچز میں شکست کے باوجود کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …