کرکٹکھیل

کوئٹہ کے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان جانے سے معذرت

شارجہ (سپورٹس ڈیسک / میڈیا92 نیوز) ُپاکستان سپر لیگ کی آخری چار ٹیموں میں جگہ بنانے والی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اہم غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان جانے سے معذرت کر لی ۔انگلینڈ کے 37 سالہ ٹیسٹ کیون پیٹرسن کے ساتھ جیسن رائے نے انکار کے ساتھ کوئٹہ کی مشکلات بڑھائی تھیں کہ 36 سالہ سابق آ سٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کا نام اس فہرسٹ کا حصہ بننا کوئٹہ کے لیے اس لیے بھی بڑا دھچکا ہوگا ،جنوبی افریقہ کے 28 سالہ رویلی روسو کے بھی پاکستان جاکر کھیلنے کے امکانات کم ہیں ۔اسی طرح واٹسن کی طرح کوئٹہ کے آسٹریلوی بولر بین لافن بھی دستیاب نہیں جبکہ ایک اور آسٹریلوی ہیسٹنگ پہلے ہی ان فٹ ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہو چکے ہیں ۔ بنگہ دیش کے کھلاڑی جو سری لنکا میں ٹرائی سیریز کھیل رہے ہیں ،18 مارچ کو فارغ ہونے کے سبب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے پاکستان جانے والے کرکٹر ز میں نمایاں کھلاڑی ہوں گے۔

Back to top button