جنوبی افریقن سپنر پاﺅل ہیریس نے کوہلی کو ”جوکر“ قراردیدیا

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92 نیوز)جنوبی افریقہ کے لیفٹ آرم سپنر پاﺅل ہیریس نے ربادا اور سٹیواسمتھ کے تنازع میں ویرات کوہلی کو بھی گھسیٹ لیا اور الزام لگایا ہے کہ دورہ جنوبی افریقا کے دوران ویرات کوہلی نے”جوکرجیسے رویہ “ کا مظاہرہ کیا آئی سی سی نے ان کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔بھارتی اخبار کے مطابق پاﺅل ہریس کا کہنا ہے کہ کا گیسوربادا پر دو میچز کی پابندی ظاہر کرتی ہے کہ آئی سی سی کو ربادایا جنوبی افریقہ کی ٹیم سے کوئی مسئلہ ہے۔ربادا کو جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے ٹیسٹ کے دوران آئی سی سی ضابطہ اخلاق کے لیول ٹو کا قصوروار پابت ہونے پر دو میچوں کیلئے معطلی اور فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …