سہیل خان اور یاسر شاہ فیلڈنگ کے دوران اُلجھ پڑے

شارجہ (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا92 نیوز)پی ایس ایل میں متعدد بار پاکستانی کھلاڑیوں کی آپس میں لڑائی ہوئی۔یاسر شاہ کوئٹہ کیخلاف سکوئیر لیگ پر فلیڈنگ کر رہے تھے انہیں سہیل خان نے ایڈجسٹ کرنا چاہا لیکن یاسر شاہ کی جانب سے کوئی توجہ حاصل نہ کرنے پر سہیل خان نے انہیں گیند دے ماری جس پر یاسرشاہ سٹپٹاسے گئے۔یاسر بھی غصے میں آگئے۔اس سے پہلے کہ معاملہ زیادہ بڑھتا دیکھ کر لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے معاملہ رفع دفع کروادیا۔میچ کے بعد کیون پیٹرسن نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اپنے کیرئیر کے دوران ایسا واقعہ پہلی مرتبہ دیکھا جس میں ایک باﺅلر نے فلیڈر کی توجہ اپنی جانب مرکوز کرنے کیلئے اس جانب گیند پھینکا ہو۔

یہ بھی پڑھیں

بابراعظم نے بھی سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں آواز بلند کردی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم نے سوشل میڈیا پر غزہ کے حق میں …