سڈنی(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز) سابق آسٹریلی فاسٹ بولر مچل جانسن جم ٹریننگ کے دوران شدید دماغی انجری کا شکار ہو گئے۔انجری کے باعث مچل جانسن کے دماغ میں 16 ٹانکے لگے ہیں ۔تاہم اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے اور مچل جانسن نے علاج کے بعد انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں ۔
جانسن نے علاج سے پہلے اور بعد کی تصاویر اپنے اکاﺅنٹ سے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اگرآپ خون اور زخم پسند نہیں کرتے تو ان تصاویر کومت دیکھیں ۔ جانسن نے کہا کہ حادثے میں ان کی اپنی غلطی ہے اور یہ مہنگی ثابت ہوئی ۔ اب میں خطرے سے باہر ہوں ۔ مچل جانسن نے آسٹریلیا کی طرف سے اپنا آخری ٹیسٹ میچ 2015میں کھیلا تھا۔