احسن خان ملتان سلطانز کیلئے خوش قسمتی کی علامت قرار

لاہور(سپورٹس ڈیسک/میڈیا92نیوز)سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے ادا کار احسن خان کو اپنی ٹیم ملتان سلطان کیلئے خوش قسمتی کی علامت قرار دیدیا ۔ اداکار احسن خان پاکستان سپرلیگ تھری میں شامل ہونیوالی نئی ٹیم ملتان سلطانز کے ایمبسڈ ر ہیں ۔ اس حوالے سے ملتان سلطانزکے ڈائریکٹر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ جب سے احسن خان ہمارے ساتھ منسلک ہوئے ہیں

تو ملتان سلطانز بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئےفتوحات حاصل کررہی ہے اور میرے نزدیک احسن خان ہمارے لیے خوش بخت ثابت ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ احسن خان کے ساتھ نیلم منیر اور جاوید شیخ بھی ملتان سلطانز کے ایمبیسیڈ رہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …