کیوی بیٹسمین کو لن منرو نے ٹیسٹ کرکٹ سے علیحدگی اختیار کرلی

دبئی (سپورٹس ڈیسک/ میڈیا 92نیوز) نیوزی لینڈ کے جارح مزاج کرکڑ کولن منرو نے ٹیسٹ کرکٹ سے علیدگی اختیار کرتے ہوئے مختصر دورانیے کی کرکٹ کھلینے کو ترجیح دی ہے۔ نیوزی لینڈ کے کولن منرو نے ساوتھ افریقہ کے خلاف 2013 میں کیرئیر کا واحد میچ کھیلا تھا جبکہ اب تک وہ 39 ون ڈے اور 45 ایک روزہ میچز کھیل چکے ہیں ۔

ان کی فارم کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف دور روزہ وارم اپ میچ کے لیئے نیوزی لینڈ الیون میں شامل کرنے کا وقت آیا تو انہوں نے یہ کہ کر منع کردیا کہ وہ صرف سفید گیند سے کھیلی جانے والی کرکٹ پر فوکس کرنا چاہتے ہیں ۔ کولن منرو کا کہنا ہے کہ وہ سو فیصد فٹ ہیں لیکن مختصر دورانیے کی کرکٹ میں ان کے بہت گول ہیں ۔کولن منرو نیوزی لینڈ اور آکلینڈ کی جانب سے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …