نیشنل کبڈی چیمپئن شپ: ایرانی کبڈی ٹیم کی لاہور آمد، ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی

لاہور(سپورٹس رپورٹر/میڈیا92نیوز)ایران کی کبڈی ٹیم کی لاہور آمد،یکم مارچ سے ہونے والی چالیسویں نیشنل چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق یکم مارچ سے شروع ہونے والی نیشنل کبڈی چیمپئن شپ میں شرکت کےلئے ایرانی کبڈی ٹیم کی لاہور آمد،چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی، نیشنل کبڈی چیمپئن میں شرکت کے لئے ایران کی کبڈی ٹیم لاہور پہنچ گئی, چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی جبکہ ایرانی ٹیم لاہور میں سات دن قیام کرے گی اور پانچ میچ کھیلے گی۔

مہمان ٹیم ماہان ائیرلائنز کی پرواز 1135 کے ذریعے لاہور پہنچی, ائیرپورٹ پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا سرور نے ٹیم کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …