پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں سے امن لایا جاسکتا ہے: شاہد آفریدی

سوئٹزرلینڈ(سپورٹس رپورٹر/میڈیا92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کھیلوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بہتری لائی جاسکتی ہے۔
بھارتی میڈیا کو انٹرویو کے دوران شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ سیاست کو کھیلوں سے دور رہنا چاہیے اور کرکٹ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات پر پڑی برف کو پگھلانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے جبکہ کھیلوں سے پاکستان اور بھارت کے درمیان امن لایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں کے ساتھ سوئٹزرلینڈ میں نمائشی میچ کھیل کر مزا آیا اور وہ ایونٹ بہت مثبت رہا، ان کے خیال میں اس طرح کے مزید ایونٹس مستقبل میں بھی ہونے چاہئیں.

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …