پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کی تقریب رونمائی آج ہوگی

دبئی(سپورٹس رپورٹر/میڈیا92نیوز)پاکستان سپر لیگ سیزن تھری میں شامل ٹیمیں دبئی پہنچ گئیں جہاں آج ٹرافی کی رونمائی ہوگی۔
متحدہ عرب امارات میں پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کےلئے غیرملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ایونٹ میں شامل ٹیمیوں کے کپتان دبئی پہنچ چکے ہیں۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں آج ٹرافی کی تقریب رونمائی سجائی جائے گی جس میں فرنچائز مالکان، مینجمنٹ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا جائے گا جہاں تمام ٹیموں کے کپتان اس کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں گے۔
پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہی ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …