پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جشن آزادی سائیکلنگ ریس کاانعقاد

(میڈیا پاکستان): جشن آزادی کی مناسبت سے پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن کی جانب سے پنجاب سٹیڈیم میں سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا، پنجاب بھر سے تیس سائیکلسٹس نے حصہ لیا۔
پنجاب سٹیڈیم سے سائیکل ریس کا اہتمام کیا گیا جو کاہنہ سے ہوتی ہوئی دوبارہ پنجاب سٹیڈیم پر اختتام پذیر ہو گی۔ ریس میں پنجاب بھر سے تیس سائیکل سواروں نے حصہ لیا۔ریس کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کی نفری بھی موجود تھی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیو 1122 کا عملہ ہمراہ رہا۔
سائیکل سواروں کا کہنا تھا کہ وہ سال بھر اس ریس کا انتظار کرتے ہیں اور ریس کے ذریعے پاکستان سے محبت کا پیغام عام کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …