ویلنگٹن (سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کے ایک سابق پروفیشنل کرکٹر جیسن روبرٹ ٹریم باتھ پرجنسی ہراسگی کا الزام لگانے والی خواتین کی تعداد بڑھ کر 11ہو گئی ہے
تاہم انہوں خواتین پر جنسی حملے کے الزامات مسترد کردیے۔تفصیل کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں ان کے خلاف 2 خواتین پر حملے کا الزام تھاتاہم متاثرہ خواتین کی تعداد 11 تک جاپہنچی ہے۔گذشتہ روز نیپئر ڈسٹرکٹ کورٹ میں 29 سالہ جیسن روبرٹ پیش ہوئے، انہوںنے تمام الزامات سے انکار کیا
اور عدالت کو بتایا کہ اس نے نومبر میں ایک ہی روز 2 خواتین سے دست درازی کی کوشش کی۔تحقیقات سے علم ہوا کہ وہ ساحل سمندر اور دیگر مقامات پر مزید 9 خواتین سے بھی ایسا کرچکے ہیں، اس کے ساتھ ان پر ایک فوڈ سپلائی کمپنی میں ساڑھے 8 ہزار ڈالر چوری کرنے کا چارج بھی لگایا گیا۔