سینٹ مور ٹیز ( میڈیا 92نیوز)پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی جو کرکٹ میں اپنے جارحانہ انداز کی بدولت پاکستان سمیت دنیا کے تمام شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کرتے ہیں، میچ کے بعد تحریک انصاف کے ایک کارکن نے تحریک انصاف کی ٹوپی پہن رکھی تھی اسنے آٹو گراف لینے کے لیے ٹوپی آگے کی مگر شاہد آفریدی نے اسے نظرانداز کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی برف کے میدان پر ہونے والے دو میچوں کی سیریز کھیلنے سوئٹزر لینڈ گئے جہاں شاہد آفریدی کے ساتھ پاکستانیوں سمیت دوسرے ملکوں کے کھلاڑی بھی موجود تھے، یہ دو میچوں کی سیریز شاہد آفریدی الیون نے سہواگ الیون کو ہرا کر اپنے نام کی، میچ کے اختتام پر جب شاہد آفریدی مداحوں سے ملنے کے لیے ان کے پاس آئے تو انہوں نے شاہد آفریدی کو خوش آمدید کہتے ہوئے ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیے۔ شاہد آفریدی کے ان مداحوں میں ایک پاکستانی نوجوان بھی تھا جس نے تحریک انصاف کی ٹوپی سر پر سجا رکھی تھی اس نے شاہد آفریدی کو تحریک انصاف کی ٹوپی پر آٹو گراف دینے کے لیے ٹوپی آگے کی مگر شاہد آفریدی نے نظروں کے سامنے ہوتے ہوئے بھی اسے نظرانداز کر دیا اور وہاں موجود ایک شخص کے بلے پر آٹو گراف دیا اور اس موقع پر ایک شخص نے پاکستانی جھنڈا اٹھا رکھا تھا اس پر بھی انہوں نے آٹو گراف دیے اور آگے بڑھ گئے۔ ان کی یہ ویڈیو نے سوشل میڈ یا پر وائرل ہے۔
Read Next
تازہ ترین
5 فروری, 2024
ورلڈکپ کیلیے بہترین کمبی نیشن سب سے اہم قرار
15 فروری, 2024
پی ایس ایل9؛ افتتاحی تقریب کب شروع ہوگی، کون کون پرفارم کرے گا؟
5 فروری, 2024
ورلڈکپ کیلیے بہترین کمبی نیشن سب سے اہم قرار
15 جنوری, 2024
افتخار کی میدان میں مداح کو خاموش کروانے کی ویڈیو وائرل
15 جنوری, 2024
محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا
30 دسمبر, 2023