اپنے ملک میں کوئی نہیں پوچھتا،باہر جانا ہی بہتر ہے!عظیم پاکستانی کرکٹرکے بیٹے نے آسٹریلوی شہریت کیلئے درخواست دیدی

سڈنی (مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا 92نیوز) لیجنڈری لیگ سپنر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر پاکستان کرکٹ بورڈ سے مایوس ہوگئے ، آسٹریلیوی شہریت حاصل کرنے کیلئے درخواست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق لیگ سپنر عبدالقارکے بیٹے عثمان قادر نے پاکستان اے اور انڈر 19میں گرین شرٹس کی نمائندگی کی تاہم ڈومیسٹک کرکٹ میںمستقل نمائندگی کا موقع ملنے کے بعد اب آسٹریلیا چلے گئے ہیں جہا ں انہوں نے اب آسٹریلیا کی شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر آسٹریلوی شرٹ پہن کر ایک تصویر اپ لوڈ کرکے یہ پیغام دیا ہے کہ وہ 2020ء4 میں آسٹریلیاکی نمائندگی کرنے کے لیے بے تاب ہیں اوراس کے لیے پوری جان لگا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم لیے چین روانہ

میڈیا 92 نیوزڈسک پاکستان والی بال ٹیم ایشین گیمز میں اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم …