پاکستان نے عالمی اسنوکر چیمپین شپ جیت لی

انقرہ: پاکستان ٹیم ٹو نےعالمی اسنوکر چیمپین شپ جیت لی . پاکستان ٹونے فائنل میں پاکستان ون کوسنسنی خیز مقابلے کے بعد5-4 سے شکست دی.بابرمسیح اور محمد آصف پرمشتمل ٹیم نے سجاد اور اسجدپر مشتمل ٹیم کو شکست دی.
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم ٹو نے پاکستان ٹیم ون کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ پاکستان ٹیم ٹو نے گولڈ میڈل جبکہ ٹیم ون نے سکور میڈل اپنے نام کیا۔دونوں پاکستانی ٹیموں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور فریم 4-4 سے برابر تھا لیکن فائنل فریم میں ٹیم ٹو نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم ون کو شکست سے دوچار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …