پاکستان کرکٹ بورڈ نے فزیو تھراپسٹ شین ہیز کو فارغ کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم کے فزیو تھراپسٹ شین ہیز کو ڈسپلن کی خلاف ورزیوں اور سینئر کھلاڑیوں کی شکایات پر ہٹا دیا گیا ہے۔
پی سی بی کے نو منتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے اس بات کا اعلان اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ دیگر غیر ملکی کوچز کے ساتھ معاہدے پورے کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شین ہیز کے خلاف متعدد بار ڈسپلن کی خلاف ورزی کی شکایتیں موصول ہوئیں تھیں۔
دوسری جانب پاکستان کے 2 سینئر کھلاڑیوں نے شین ہیز کے کام کے طریقہ کار پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ کھلاڑیوں نے مینجمنٹ سے درخواست کی تھی کہ شین ہیز کو تبدیل کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بھی شین ہیز کی حمایت سے انکار کر دیا تھا جس کے بعد اُنہیں فارغ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں

ریٹائر نہیں ہورہا عمر کے بجائے کارکردگی دیکھنی چاہیے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا ہے کہ عمر کے بجائے …