عمر اکمل کی سوئی ناردرن گیس کے ساتھ 11 سالہ رفاقت ختم

قومی بیٹسمین عمر اکمل نے سوئی ناردرن گیس کے ساتھ گیارہ سالہ رفاقت ختم کردی اور وہ اب ڈومیسٹک سیزن دوہزار سترہ، اٹھارہ میں یونائیٹڈ بینک کی نمائندگی کریں گے۔
انہوں نے سوئی ناردرن گیس کی جانب سے 47 فرسٹ کلاس میچوں میں چار سنچریوں سمیت 3216 رنز سکور کئے۔ ان کے ٹیم کے ساتھ تعلقات آخری سیزن میں خراب ہوئے جب وہ اجازت کے بغیر لاہور وائٹس کی جانب سے کھیلنے کیلئے چلے گئے تھے۔
یوبی ایل کے کوچ کے مطابق عمر اکمل کو قومی ٹیم میں نظر انداز کیا گیا لیکن وہ انہیں بہتر کھلاڑی بننے میں مدد دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

انگلینڈ بھی ٹیم پاکستان بھجوانے سے پہلے سکیورٹی ایشوز کا راگ الاپنے لگا

نیوزی لینڈ کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے بھی پاکستان ٹیم بھجوانے سے پہلے سکیورٹی …