جنوبی افریقہ کے 2011 ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر قتل کی دھمکیاں ملیں ، فاف ڈوپلیسز

کیپ ٹاؤن (نیٹ نیوز) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان فاف ڈوپلیسز نے انکشاف کیا کہ جنوبی افریقہ کے 2011 ورلڈ کپ سے باہر ہونے پر انہیں موت کی دھمکیاں ملیں ۔ای ایس پی این کرک انفو کو بتاتے ہوئے ڈوپلیسی نے کہا کہ ڈھاکہ کے شہر میر پور کے شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے مابین کوارٹر فائنل میچ کھیلا گیا، یہ میچ جنوبی افریقہ 49 رنز سے ہار گیا اور ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا۔ اے بی ڈویلیئر کیساتھ ایک رسک سے بھرپور سنگل نکالنے کی کوشش کی جس میں ڈویلیئر آؤٹ ہو گئے جس کے نتیجے میں ورلڈ کپ 2011 کے کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، اس میچ کے بعد ہم نے سوشل میڈیا آن کیا تو ہمیں جان سے مار دینے کی دھمکیاں ملیں، کچھ ایسی ناگوار باتیں بھی تھیں کہ وہ بہت ذاتی ہو گئی تھیں ، یہ بھی کہا گیا کہ میں ایسی حرکت دوبارہ نہ کروں ۔ انہوں نے کہا کہ تمام کھلاڑی ایسے حالات سے گزرتے ہیں اور ہم اپنا حلقہ احباب بہت محدود کر لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں، اس لئے میں نے اپنے کیمپ کے اندر محفوظ جگہ پیدا کرنے کیلئے بہت محنت کی ۔ڈینئیل وٹوری کی قیادت میں اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ پچاس اوورز میں آٹھ وکٹ کے نقصان پر 221 رن بنائے۔ اس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 172 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی کامیابی میں اہم کردار جیکب اورم کی شاندار بولنگ اور فیلڈنگ نے ادا کیا۔ انہوں نے نہ صرف انتالیس رنز کے عوض چار وکٹیں لیں بلکہ دو اہم کیچ بھی پکڑے۔اس کارکردگی پر اورم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ جیکب اورم کے علاوہ نیتھن میککلم نے بھی تین وکٹیں حاصل کر کے اس فتح میں حصہ بٹایا۔جنوبی افریقہ کی جانب سے ژاک کیلس نے سینتالیس رنز بنائے۔ دوسری وکٹ کے لیے کیلس اور سمتھ میں اکسٹھ رنز کی شراکت ہوئی تھی جس کا خاتمہ اورم نے سمتھ کو آؤٹ کر کے کیا۔یہ فاف ڈوپلیسز کا اپنے کیرئیر کا دسواں میچ تھا جس میں انہوں نے 36 رنز بنائے ۔اس کے علاوہ ، ڈو پلیسس پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ بھی عائد کیا گیا ، جو نیوزی لینڈ کے بارہویں کھلاڑی کیلی ملز کو دھکا دینے پر عائد کیا گیا۔دائیں ہاتھ کے بیٹسمین اس کے بعد سے 143 ون ڈے ، 69 ٹیسٹ اور 50 ٹی ٹونٹی میچ کھیل چکے ہیں۔ڈوپلیسی حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ 2021 میں چنئی سپر کنگز کی نمائندگی کر رہے تھے جو ایونٹ کی معطلی کے بعد واپس وطن آگئے۔ انہوں نے ایونٹ میں 7 میچز میں 320 رنز بنائے۔

مزید :
کھیل –

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …