پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی نمائندگی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں،محمد عامر

لاہور ( سپورٹس رپورٹر) سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے برطانوی شہریت ملنے کے بعد برطانیہ کی طرف سے کھیلنے سے متعلق افواہوں پر کہا کہ ان کے پاس برطانیہ کا رہائشی کارڈ ہے کیوں کہ ان کی اہلیہ اور بچے وہاں سیٹلڈ ہیں اور اسی وجہ سے انہیں برطانوی شہریت ملے گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عامر نے کہا کہ ان کا پاکستان کے علاوہ کسی ملک کی نمائندگی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ، اور انہوں نے کرکٹ کے ان صحافیوں پر تنقید کی جنہوں نے کہا تھا کہ محمد عامر انگلینڈ کی جانب سے کھیلنے کیلئے شہریت کی درخواست دے رہے ہیں ۔محمد عامر نے کہا کہ میرے پاس برطانیہ کا رہائشی کارڈ ہے ، ماضی کے بہت سے کھلاڑیوں کے پاس برطانوی پاسپورٹ تھا ، مجھے سمجھ نہیں آرہی کہ میں برطانیہ کا پاسپورٹ حاصل کرنا چاہ رہا ہوں تو لوگوں کو کیا مسئلہ ہے جبکہ میری بیوی بچے برطانیہ شہری ہیں اور وہاں سے تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔لیفٹ آرم پیسر کا کہنا تھا کہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی ہے مگر وہ دنیا کی مختلف فرنچائز اور ٹی 20 لیگز میں کھیلیں گے ، انہوں نے کہاکہ وہ اس وقت آئی پی ایل میں حصہ نہیں لے سکتے مگر مستقبل میں کھیلنےسے انکار بھی نہیں کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …