شاہد آفریدی کی فلسطینی بچوں کیلئے خوبصورت نظم

کراچی(نیٹ نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی دہشتگردی کا شکار غزہ کے معصوم بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ایک خوبصورت نظم تحریر کی ہے۔شاہد آفریدی نے گزشتہ شب یہ نظم دو تصاویر کے ساتھ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ایک تصویر میں وہ اپنی بیٹی کے ہمراہ موجود ہیں اور دونوں نے فلسطین کا پرچم اٹھا رکھا ہے جب کہ دوسری تصویر میں بھی لالا کے ساتھ ان کی بیٹی موجود ہے۔شاہد آفریدی نے ٹوئٹ میں فلسطین کے بچوں کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا یہ پیغام ارض فلسطین کے بچو تمہارے لیے ہے۔
‘یہاں دور بہت دور ہیں ہم،
مگر یہ دل ہمارے دھڑکتے ہیں تمہارے ساتھ،
اسی طرح جس طرح سے ہمارے آبا اور ان کے آبا کے دل،
تمہارے اجداد کے ساتھ دھڑکتے تھے
دکھ، اندیشہ، خوف اور فکر کی تمام گرہیں عارضی ہیں
غم کی تمام راہیں عارضی ہیں!’
شاہد آفریدی کی اس ٹوئٹ پر چند ہی گھنٹوں میں ہزاروں لائیکس آچکے ہیں جب کہ کئی صارفین نے اسے اپنی پروفائل سمیت دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جوبائیڈن پاکستان کے انتخابی نتائج تسلیم نہ کریں؛ امریکی ارکان اسمبلی

واشنگٹن: امریکی پارلیمنٹ کے متعدد ارکان نے بائیڈن انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ …