کرونا ،پی ایس ایل میچز کے دوران کھلاڑیوں کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہ مل سکی

لاہور (سپورٹس رپورٹر)دنیا بھر میں کرونا کے پھیلائو کے خطرے کے پیش نظر پی ایس ایل میچز کے دوران کھلاڑیوں اور آفیشلز کو فیملیز ساتھ رکھنے کی اجازت نہیں مل سکی ۔ذرائع کےمطابق فیصلہ کھلاڑیوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، یواے ای حکومت کی جانب سے تحریری اجازت کے منتظر پی سی بی نے مثبت پیش رفت کو دیکھتے ہوئے تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں،مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کے بعد ٹیموں کی یواے ای روانگی ہوگی، وہاں بائیو سیکور ببل میں پریکٹس میچز بھی رکھے جائیں گے، یکم جون سے میچز کا آغاز ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …