لاہور (میڈیا پاکستان) انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی امپائر بینش حیات کو پرموشننگ امپائر کیٹگری میں شامل کرلیا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستانی امپائر بینش حیات کو پرموشننگ امپائر کیٹگری میں شامل کرلیا۔بینش حیات پاکستان کی پہلی خاتون کوچ ہیں.جنہیں اس اعزاز سے نوازا گیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز پانے والی پہلی پاکستانی امپائر ہوں ، ترقی ملنے پر بہت خوش ہوں۔انھوں نے کہا کہ امپائرنگ میں ملک کا نام مزید روشن کرنے کی کوشش کروں گی ، میرے اس اعزاز کے باعث پاکستان ہاکی میں خواتین کو مزید حوصلہ افزائی ملے گی۔میری یہی کوشش ہے کہ ہمارے ملک کی خواتین بھی اس کھیل میں مزید ترقی کریں اور ملک کا نام روشن کریں۔
