عامر خان کی نئی فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ کا ٹریلر جاری

(میڈیا پاکستان )بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کی نئی آنے والی فلم سیکریٹ سپر اسٹار کے پوسٹرز اور جھلکیاں دیکھنے کے بعد ٹریلر بھی جاری ہوگیا۔

عامر خان نے ٹوئٹ کے ذریعے فلم ’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘ کا ٹریلر جاری کیا جب کہ فلم کی کہانی 14 سالہ اسکول جانے والی بچی پر مبنی ہے جس کا خواب گائیکی کی دنیا میں قدم رکھنا ہے لیکن والد کے دباؤ کی وجہ سے اسے اپنے خوابوں کی تعبیر میں مشکل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے تحت وہ اپنا گا نا برقعہ پہن کر ریکارڈ کرتی ہے اور یو ٹیوب پر جاری کر دیتی ہے۔

فلم میں 14 سالہ اسکول جانے والی بچی کا کردار زائرہ وسیم نے کیا اور یہ دنگل کے بعد ان کے کیریئر کی دوسری فلم ہے۔

اس سے پہلے بھی عامر خان نے 2007 میں بچوں کی دماغی مشکل پر مبنی فلم تارے زمین پر کر چکے ہیں جس میں انہوں نے ایک ٹیچر کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں ان کے ہمراہ چائلڈ آرٹسٹ ایشان ’’درشیل سفاری‘‘ نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

واضح رہے کے فلم سیکریٹ سپر اسٹار پہلے 4 اگست کو نمائش کے لیے پیش کی جانی تھی تاہم اب فلم دیوالی پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شلپا شیٹھی ڈانس شو کے سیٹ پر پہنچ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روپڑیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا کی پورن فلم اسکینڈل میں گرفتاری …