عائشہ گلالئی کیخلاف جس قسم کے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے وہ بیمار اور بدبو دار ذہنیت کا عکاس ہے:ماہرہ خان

معروف ماڈل و اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی سابق رکن عائشہ گلالئی کیخلاف سوشل میڈیا پر جو مہم چلائی جا رہی ہے اور جس قسم کے منفی ردعمل کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے وہ قابل افسوس ہے ، ماہرہ خان نے کہا کہ عائشہ گلالئی کیخلاف جس قسم کے ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے وہ بیمار اور بدبو دار ذہنیت کا عکاس ہے ۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر عائشہ گلالئی کے ایک مخالف کی ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ردعمل سے ان لوگوں کی سوچ اور ذہنیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔ ماہرہ خان نے ایک مخالف کی جانب سے عائشہ گلالئی پر تیزاب پھینکے جانے کی دھمکی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غیر انسانی فعل ہے ، اس طرح کی دھمکیاں انسانیت کی توہین ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

شلپا شیٹھی ڈانس شو کے سیٹ پر پہنچ کر جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روپڑیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا کی پورن فلم اسکینڈل میں گرفتاری …