ممبئی (میڈیا پاکستان) بولی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم عموماً ہر سال عید کے موقع پر ریلیز ہوتی ہے، تاہم کبھی کبھار ایسے مواقع بھی آئے جب عید کے دن کسی اور اداکار کو اپنی فلم ریلیز کرنے کا موقع مل جاتا ہے، لیکن ضروری نہیں کہ عید پر ریلیز ہونے والی سلمان کی ہر فلم ہِٹ ثابت ہو۔جیسے گزشتہ برس عید پر ریلیز ہونے والی سلمان خان کی فلم ’سلطان‘ بلاک بسٹر ثابت ہوئی، لیکن رواں برس ان کی فلم ’ٹیوب لائٹ‘ عید پر سامنے آئی جو بُری طرح ناکام رہی۔اگلے سال سلمان خان عید کے موقع پر اپنی کوئی فلم ریلیز نہیں کریں گے، لیکن انہوں نے ابھی سے 2019 میں عید پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’بھرت‘ کا اعلان کردیا ہے۔فلم ’ٹیوب لائٹ‘ رواں سال عید پر ریلیز ہوئی —۔ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ ہندوستانی شہر پنجاب اور دہلی کے علاوہ ابوظہبی اور اسپین میں کی جائے گی، جبکہ سلمان خان کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ اگلے 3 ماہ میں فائنل کرلی جائے گی۔اس فلم کی پروڈکشن اتل اگنی ہوتری کریں گے، جبکہ ہدایات علی عباس ظفر دیں گے۔فلم ’سلطان‘ 2016 کی کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی —۔خیال رہے کہ اتل اگنی ہوتری اور سلمان خان 2011 میں عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی کامیاب فلم ’باڈی گارڈ‘ میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں، جبکہ علی عباس ظفر اور سلمان خان نے 2016 میں عید پر ریلیز ہونے والی بلاک بسٹر فلم ’سلطان‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔51 سالہ سلمان خان کی فلم ’بھرت‘ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال اپریل میں ہوگا۔اداکار اس وقت اپنی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کی شوٹنگ مکمل کررہے ہیں، جو رواں سال کرسمس کے موقع پر سامنے آئے گی۔اس فلم میں سلمان خان کے ہمراہ 34 سالہ کترینہ کیف اہم کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘، سلمان خان کی 2012 کی کامیاب فلم ’ایک تھا ٹائیگر‘ کا سیکوئل ہے۔اس فلم میں سلمان خان اور کترینہ کیف نے خفیہ جاسوس کا کردار ادا کیا تھا۔
