’’بھیانک اور ڈراؤنی‘‘: دپیکا کو لباس پر پھر سے تنقید کا سامنا

ممبئی (میڈیا پاکستان) بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون صرف اپنی شاندار اداکاری کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ فیشن کی وجہ سے بھی پہچانی جاتی ہیں، تاہم کبھی کبھار اپنے ملبوسات پر اداکارہ کو سخت تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ جاتا ہے۔حال ہی میں جیو مامی ممبئی فلم فیسٹیول کی اختتامی تقریب کے دوران دپیکا پڈوکون نے ڈیزائنر مونیشا جیسنگ کا ڈیزائن کردہ سبز رنگ کا پینٹ سوٹ زیب تن کیا، جسے لوگوں کی توجہ تو ملی تاہم یہ زیادہ تر منفی رہی اور ٹوئٹر صارفین نے اداکارہ کا خوب مذاق اڑایا۔دپیکا کا یہ اسٹائل ان کی اسٹائلسٹ شلینا نتھانی نے ترتیب دیا، جنہیں خود بھی دپیکا کے اس انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ایک صارف کے مطابق ’ڈیئر دپیکا، آپ کا چہرا بہت خوبصورت ہے، شلینا نتھانی کو اپنا اسٹائل برباد نہ کرنے دیں، آپ کو ان سے بہتر اسٹائلسٹ مل سکتی ہیں‘۔کسی نے کہا یہ بھیانک ہے۔کسی کے مطابق ’بدقسمتی سے یہ ڈراؤنی لگ رہی ہیں جبکہ کسی نے کہا کہ دیپکا جوکر لگ رہی ہیں۔خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا جب دپیکا پڈوکون کو اپنے انداز کی وجہ سے تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو، 2016 میں اداکارہ نے ایم ٹی وی یورپ میوزک ایوارڈز میں بھی سبز رنگ کا لباس پہنا تھا، جس پر انٹرنیشنل میڈیا نے انہیں ’بولی وڈ کی حماقت‘ کہا تھا۔رواں سال جون میں دپیکا پڈوکون نے ایک فوٹو شوٹ کے لیے نہایت مختصر لباس پہنا تھا، جس کے بعد لوگوں نے ان کے اس انداز پر بھی شدید تنقید کی تھی۔دپیکا پڈوکون ’میکسم‘ کی 2017 کی 100 پرکشش خواتین کی فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں تھی، جس پر رواں برس جون کے بھارتی شمارے کے سرورق پر ان کی تصویر شائع کی گئی تھی۔دپیکا پڈوکون اس تصویر میں سفید رنگ کے مختصر کپڑوں میں نظر آ رہی ہیں، جب کہ وہ ایک صوفے پر بیٹھی ہوئی تھیں۔بعدازاں اداکارہ کے ایک اور فوٹو شوٹ کی تصاویر منظر عام پر آئیں، جس میں ان کے گرتے وزن نے لوگوں کی توجہ سمیٹی، تاہم اس پر بھی اداکارہ کو بُرا بھلا کہا گیا۔ایک جیولری برانڈ کے لیے کیے گئے فوٹو شوٹ کی تصویر پر لوگوں نے دپیکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مشورہ دیا تھا کہ وہ کے ایف سی کھانا شروع کردیں تاکہ ان کا وزن بڑھنے لگے۔اس کے علاوہ کچھ سال قبل ٹائمز آف انڈیا نے بھی دپیکا پڈوکون کی ایک نامناسب تصاویر اپنی ویب سائٹ پر شائع کی تھی، جس کے بعد اداکارہ نے ویب سائٹ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹوئٹر پر انہیں کھری کھری سنائی تھیں۔واضح رہے کہ بولی وڈ اداکاراؤں کو اکثر و بیشتر ان کے لباس کے باعث تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، دپیکا کے علاوہ پریانکا چوپڑا، سونم کپور اور فاطمہ صبا شیخ کو بھی حال ہی میں ٹوئٹر صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …