کنگنا رناوت نے تلوار بازی کی تربیت لینا شروع کر دی

ممبئی (میڈیا پاکستان ) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت فلم ’’کوئین آف جھانسی‘‘کیلئے ممبئی میں تلوار سے لڑنے کی تربیت لے رہی ہیں ۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوت اپنی نئی فلم میں اپنے کردار کیلئے گھڑ سواری اور تلوار بازی کی تربیت لے رہی ہیں اس موقع پر بنائی گئی ویڈیو بھی ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ہے جس میں کنگنا تربیت لیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار کیتن مہتہ ہیں فلم آئندہ سال نمائش کیلئے پیش کی جائیگی ۔
دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ اسی فلم کی شوٹنگ کے دوران تلوار لگنے سے زخمی ہوگئی ہیں ، کنگنا اپنے ٹرینر کے ساتھ جم میں پریکٹس کر رہی تھیں کہ اسی دوران تلوار ان کی ناک کے اوپر لگی جس سے ان کی ناک کے اوپر کٹ لگ گیا اور خون بہنا شروع ہوگیا ۔ سیٹ پر موجود عملے نے فوری طور پر انہیں طبی امداد دی اور بعد ازاں انہیں چیک اپ کیلئے ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا زخم صاف کر کے مرہم پٹی کردی ۔ کنگنا ایک دو روز میں دوبارہ اس فلم کی شوٹنگ میں حصہ لیں گی ۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …