پیرس میں فیشن ویک کے رنگا رنگ جلوے جاری

پیرس (میڈیا پاکستان ) پیرس فیشن ویک میں فیشن کے جلوے جاری ہیں ۔نئے اور پرانے انداز کا امتزاج لیے ماڈلز نے ریمپ پر واک کی جس پر شائقین نے بھرپور داد دی ۔ خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فیشن کے جلوے دیکھ کر شائقین مبہوت رہ گئے ۔دنیا بھر کے فیشن ڈیزائنرز کے بنائے رنگ برنگ دلکش ڈیزائن کے ملبوسات کی نمائش بھی ایونٹ کے دوران ہوئی ۔
سلک کے زری والے لباس ، کوٹ اور بیگ اٹھائے ماڈلز نے ریمپ پر واک کی تو شائقین نے بھرپور داد دی ۔ رنگوں کی برسات بکھیر کر فیشن ویک کل اپنے اختتام کو پہنچے گا ۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …