رنویر سنگھ کا مداحوں کیلئے خاص تحفہ

فلم ”گلی بوائے“ 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی (میڈیا92نیوز آن لائن) بالی وڈ سٹار رنویر سنگھ کا ویلنٹائن ڈے پر مداحوں کیلئے خاص تحفہ‘ نئی فلم “ گلی بوائے” 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق زویا اختر کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم میں رنویر سنگھ نے ممبئی کے انڈر گرائونڈ ریپر سنگر مراد شیخ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ انکے مد مقابل مقبول فنکارہ عالیہ بھٹ جلوہ گر ہوئی ہیں۔ فلم کی کہانی دو محبت کرنےوالے پریمیوں کے گرد گھومتی ہے جو منزل کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں، فلم میں ہیرو کے دل و دماغ پر ناکامی اور مایوسی چھائی ہے تاہم اچھے دنوں کی تلاش میں وہ مسلسل جستجو کرتا فلم کی کہانی آگے بڑھاتا ہے۔رنویر اور عالیہ بھٹ کی ایک ساتھ پہلی فلم مداحوں کیلئے ویلنٹائن ڈے کے موقع پرسپیشل گفٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …