مجھے کب سے اپنے ہم شکلوں کی تلاش تھی ، انوشکا شرما

ممبئی (میڈیا92نیوز آن لائن)بولی وڈ کی معروف اداکارہ اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما نے سوشل میڈیا پر اپنی ہم شکل سے متعلق تبصروں کے رد عمل میں کہا کہ انہیں کب سے اپنے ہم شکلوں کی تلاش تھی۔چند روز قبل سوشل میڈیا پر انوشکا شرما سے مشابہت رکھنے والی خاتون کی تصویر وائرل ہوئی تھی جس سے متعلق اکثر صارفین کا خیال تھا کہ انوشکا نے اپنے بال سنہری رنگ میں ڈائی کروائے ہیں اور کچھ صارفین اس سوچ میں مبتلا تھے کہ یہ اداکارہ ہیں یا ان کی کوئی ہم شکل ہے۔تاہم وہ بھارتی اداکارہ نہیں تھیں بلکہ ان سے کافی زیادہ مشابہت رکھنے والی امریکی گلوکارہ جولیا مائیکل ہیں، جن کی تصویر سے متعلق تبصرے اب تک سوشل میڈیا پر جاری ہیں۔جولیا مائیکل اور بھارتی اداکارہ انوشکا شرما کی تصاویر کا موازنہ اس وقت شروع ہوا جب جولیا مائیکل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘انسٹاگرام’ پر اپنی سیلفی شیئر کی تھی جسے پہلی بار دیکھتے ہی یہ گمان ہوتا ہے کہ یہ انوشکا ہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …