سلمان خان اور سورج برجاتیا کی کامیاب جوڑی واپسی کے لیے تیار

ممبئی (میڈیا92نیوز آن لائن)بولی وڈ ہدایت کار سورج برجاتیا نے 1989 میں سلمان خان کی فلم میں نے پیار کیا کی ہدایات دے کر بولی وڈ میں قدم رکھا، جس کے بعد سے وہ اور دبنگ اداکار سلمان خان کئی فلموں میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔ہم آپ کے ہیں کون اور ہم ساتھ ساتھ ہیں جیسی کامیاب فلمیں بھارتی سینما کو دینے کے بعد یہ دونوں اب دوبارہ ایک اور فیملی ڈرامہ پر مبنی فلم پر کام کررہے ہیں۔سلمان خان نے تو اب تک اس خبر کی تصدیق نہیں کی، تاہم ہدایت کار سورج پرجاتیا نے بھارتی میڈیا سے بات کرکے ہوئے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ سلمان خان کے ساتھ ایک فلم پر کام کررہے ہیں۔سورج پرجاتیا کا کہنا تھا کہ یہ ایک فیملی ڈرامہ پر مبنی فلم ہے، لیکن جوائنٹ فیملی نہیں، اس کی کہانی میاں بیوی کی زندگی پر مبنی ہے اور میں سلمان خان کے ساتھ فلم پر بات بھی کرچکا ہوں۔البتہ اب تک اس فلم کی پروڈکشن پر کام کا آغاز نہیں ہوا کیوں کہ سلمان خان اور سورج برجاتیا دونوں ہی اپنی دوسری فلموں میں مصروف ہیں۔سلمان خان اس وقت روہت شیٹھی کی ایک فلم پر کام کررہے ہیں جبکہ سورج پرجاتیا ہم چار فلم بنارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …