روس میں ماڈل کا ریپ کے بعد قتل

ماڈل اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کی خواہشمند تھی ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا
ماسکو (میڈیا92نیوز آن لائن)روس کی پولیس نے اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کی خواہشمند ماڈل کرینہ شانکینہ کے ریپ اور قتل میں ملوث 31 سالہ شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ 20 سالہ ماڈل کی لاش ان کے اپارٹمنٹ کے باتھ ٹب سے برہنہ حالت میں ملی تھی اور ابتدائی طور پر بتایا گیا کہ ماڈل کی ہلاکت پانی میں ڈوبنے کے باعث ہوئی۔رپورٹ کے مطابق ماڈل کی والدہ نے پولیس سے اپنی بیٹی کے لاپتہ ہونے سے متعلق رپورٹ درج کروائی تھی، جس کے بعد پولیس نے ماڈل کی لاش ان کے اپارٹمنٹ سے برآمد کی اور شواہد جمع کرکے، ہاتھوں کے نشان کی مدد سے، ایک شخص کو گرفتار کرلیا، جن کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص ایک اور خاتون سے شادی کے بغیر نجی تعلقات استوار کرنے کے لیے ماڈل کا اپارٹمنٹ کرائے پر حاصل کرنا چاہتا تھا، مذکورہ خاتون کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔اس میں مزید بتایا گیا کہ کرینہ نے اپارٹمنٹ کرائے پر دینے کے لیے اشتہار دیا تھا اور ملزم مذکورہ اپارٹمنٹ دیکھنے کے لیے آیا تھا۔کرینہ نے مذکورہ شخص کو اپارٹمنٹ دکھایا اور اس دوران ملزم نے کرینہ پر حملہ کردیا۔واقعے کے حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ‘ملزم نے کرینہ کے ریپ کے بعد اسے قتل کرنے کا ارادہ کیا کیونکہ وہ خوف زدہ تھا کہ ماڈل ریپ سے متعلق پولیس کو شکایت کردے گی’۔پولیس کے مطابق ملزم نے کرینہ کو باتھ ٹب میں ڈالا اور پانی میں ڈبو دیا، جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہوگئی، جس کے بعد ملزم اپارٹمنٹ سے فرار ہوگیا تاہم اس کے فنگر پرنٹس سے اسے گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …