ویرات کے ساتھ کسی قسم کا بزنس نہیں کررہی، انوشکا

ممبئی(میڈیا پاکستان) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرمانے اپنے قریبی دوست ویرات کوہلی کے ساتھ ریسٹورنٹ کھولنے کی خبروں کی تردید کردی۔انوشکا اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے درمیان قربتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں نے اپنی دوستی کو مزید مضبوط کرنے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ بزنس کرنےکا ارادہ کیا تھا اوراسی لیے دونوں نے ممبئی اور نئی دہلی میں مشترکہ جائیداد خریدی تھی۔
رپورٹس کے مطابق دونوں نے ایک ساتھ ممبئی کے علاقے وورلی اور نئی دہلی میں ریسٹورنٹ کھولنے کی منصوبہ بندی کی تھی، تاہم اب انوشکا نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا میں گردش کرنے والی خبریں محض افواہیں ہیں وہ اور ویرات ریسٹورنٹ نہیں کھول رہے اور نہ ہی ہمارا مستقبل میں ایسا کوئی ارادہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …