رنویر شادی کے بعد دیپکا کے جورو کے غلام بن گئے

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ کے مقبول ترین جوڑا رنویر سنگھ اور دیپکا پیڈون جو 14 ویں اور 15 دسمبر کو اٹلی میں شادی میں بندھن میں بندھ گئے تھے. آج کل یہ جوڑا سب خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں. رنویر سنگھ اپنی آنے والی نئی فلم ‘سممبا کی پروموشن میں لگے ہوئے ہیں.

اسی سلسلے میں انہوں نے ممبئی میں ایک اجلاس میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ دیپکا پیڈون کے لیے تعریفوں کے پل باندھ دیے. انہوں نے کہا کہ دیپکا ہر لحاظ سے مکمل ہیں ، مجھے لگتا ہے کہ وہ میرے لیے ہی بنی ہوں گی، مزید انہوں نے کہا میں دیپکا سے شادی کے بعد بہت خوش ہوں،

انہوں نے کہا دیپکا بہت ہی شاندار ہیں.انہوں نے کہا اُن کو کوئی مئسلہ نہیں ہے یہ سننے میں اُن کی بیوی کے شادی سے پہلے کسی اور کے ساتھ تعلقات تھے.رنویر نے یہ بات بھی قبول کی کہ دیپکا اُن سے زیادہ مقبول ہیں، وہ ایک آزاد خاتون ہیں.اور وہ ہر چیز میں بہتر ہیں.

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …