زرین خان کی گاڑی نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بھارتی اداکاری زرین خان کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ہلاک ہو گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست گوا میں سڑک پر ہونے والے ایک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان کی بولی وڈ اداکارہ زرین خان کی گاڑی سے ٹکڑ ہوئیجس کے باعث نوجوان اسکوٹر سے گرکرشدید زخمی ہوگیا۔بعد ازاں اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ حادثے کے وقت کارمیں اداکارہ زرین خان اوران کے ڈرائیورعلی عباس موجود تھے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی اداکارہ زرین خان اپنی مینیجرکے باعث خبروں کی زینت بنی تھیں انہوں نے اپنی سابق مینیجرکے خلاف دھوکا اور فریب کرنے کا الزام لگایا تھا۔آئٹم سانگ ’کیریکٹر ڈھیلا‘ سے شہرت پانے والی زرین خان نےبالی وڈ میں 2010 کی فلم ’ویر‘ کے ساتھ ڈیبیو کیا۔اس فلم میں ان کے ساتھ سلمان خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …