ہالی ووڈ کی نئی تھرلر فلم کے ٹریلر نے دھوم مچا دی

لاہور(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) ہالی ووڈ بلاک بسٹر سپر ہیرو تھرلرفلم ان بریک ایبل سلسلے کی تیسری اور آخری فلم گلاس کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ایم نائٹ شیامالن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم میں ایک ایسے الجھے ہوئے شخص پر مبنی ہے جس کے 24مختلف روپ ہوتے ہیں۔فلم کی کاسٹ میں جیمز میک اوے،بروس ویلس،سیمیول جیکسن،اینیا ٹیلر،اسپینسر ٹریٹ اور چارلین ووڈرڈ سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔جیسن بلم اور ایم نائٹ شیامالن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 18جنوری 2019 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …