سشمیتا سین کو جیون ساتھی مل گیا؟

ممبئی(میڈیا پاکستان) بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی طرح پورے بھارت کی آنکھیں اداکارہ سشمیتا سین کی شادی پرلگی ہوئی ہوتی ہیں، مداح جاننا چاہتے ہیں کہ سشمیتا سین کب شادی کے بندھن میں بندھیں گی لیکن اب شائقین کا انتظار ختم ہوگیا کیونکہ سشمیتا نےحال ہی میں انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں اشارہ دیا ہے کہ انہیں جیون ساتھی مل گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق ملکہ حسن اورناموراداکارہ سشمیتا سین اپنی زندہ دلی اورہنس مکھ طبیعت کے باعث بالی ووڈ میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں، سشمیتا گزشتہ کافی عرصہ سے فلموں سے دورہیں لیکن سوشل میڈیا پرکافی سرگرم رہتی ہیں جب کہ وہ انسٹا گرام اور ٹوئٹرپراپنی تصاویراورپیغامات شیئر کرتی رہتی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے اپنی بڑی بیٹی رینے کی 18 ویں سالگرہ کے موقعے پر تصاویرشیئرکی تھیں جنہیں بے حد پسند کیا گیا تھا اوراب انہوں نےانسٹاگرام پرایک پیغام شیئرکیا ہے جس میں انہوں نے اشارہ دیا ہے کہ انہیں جیون ساتھی مل گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سشمیتا سین نے انسٹا گرام پراپنی ایک تصویرشیئرکی اورساتھ میں پیغام لکھا ہے کہ جب کوئی آپ سے بہت خوبصورت بات کرتا ہے جس کا کوئی نہ کوئی مطلب ہوتا ہے اورجب پیار ہی سب کچھ ہوتا ہے۔ ان کی جانب سے شیئر کیا جانے والا پیغام واضح ثبوت ہے کہ ان کی زندگی میں کوئی آچکا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سشمیتا سین کا نام کئی لوگوں کے ساتھ لیا جاچکا ہے جن میں اداکاررندیپ ہوڈا ، فلمساز مدثرعزیزاور پاکستانی کرکٹروسیم اکرم شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …