ابوطہبی میں شوٹنگ کے دوران سلمان خان کو’’ لو‘‘ لگ گئی

ممبئی(میڈیا پاکستان) بالی و وڈ اداکار سلمان خان کو ابوظہبی میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ’’ لو‘‘ لگ گئی ،جس کے باعث ڈاکٹروں نے دبنگ خان کو آرام کا مشورہ دیدیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان اپنی فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کی عکسبندی ابو ظہبی میں کروا رہے ہیں ۔جہاں پر ٹمپریچر 50 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جس وجہ سے سلمان خان کو لو لگ گئی اور ڈاکٹروں نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ لیکن سلمان خان اس کے باوجود فلم کی عکسبندی میں مصروف ہیں ۔ واضح رہے کہ فلم رواں سال 25دسمبر کو کرسمس کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے

لاہور: پاکستان کے سینئر اداکار سہیل اصغر انتقال کرگئے۔ اہلیہ نے سہیل اصغر کے انتقال …